Wednesday, 19 August 2015

فارسی سیکھیں باب 1 درس سوئم



باب نمبر ایک ( درس سوّم )
نوٹ :
درس نمبر  2 پڑھنے کے بعد آپ کو اندازہ  ہو گیا ہو گا کہ اردو اور فارسی کے سادہ جملوں کے الفاظ کی ترکیب ایک جیسی ہے ۔
٭  مندرجہ ذیل الفاظ کو استعمال کرتے ہوۓ  جملے مکمل کریں :
جملہ نمبر 1 :
خانہ، دانشگاہ، پست خانہ، ادارہ، باغ
این
       
است

جملہ نمبر 2 :
زن، مرد، پسر، دختر، مادر، پدر
آن  
        
است

جملہ نمبر 3 :
احمد ،پروین،استاد،دانشجو،کلاس،مدرسہ، دانشگاہ
این
         
است
آن

است

٭ مندرجہ ذیل جملوں کا فارسی میں ترجمہ کریں ۔
6
وہ یونیورسٹی ہے
1
یہ ایک استاد ہے  
7
وہ گھڑی ہے
2
یہ ایک طالب علم ہے 
8
وہ ،کلاس کا کمرہ ہے  
3
یہ پنسل ہے
9
وہ کرسی ہے
4
یہ قلم ہے
10
وہ کھڑکی ہے
5
یہ تختہ سیاہ ہے

نوٹ :
سادہ جملے تین طرح کے ہوتے ہیں ۔
1۔ مثبت
2۔ منفی
3۔ سوالیہ
 ٭ منفی جملے بنانے کے لیۓ فعل یعنی " است "  ( ہے ) کا  " الف " گرا کر "  ن اور ی "  کا اضافہ کیا جاتا ہے ۔ یعنی نیست ( نہیں ہے ) ۔

٭ سوالیہ مجلے بنانے کے  لیۓ سادہ جملے کو فقط سوالیہ لہجے میں پڑھتے یا بولتے ہیں یا  پھر جملے سے پہلے  " آیا " کا اضافہ کرتے ہیں ۔

مثال :
1۔ آیا احمد حاضر است ؟
2۔ آیا این کتاب خوب است ؟
3۔ آیا امروز تعطیل است ؟

سوالیہ جملوں کی مثآلیں :


 فارسی
اردو

 فارسی
اردو
7
چرا دیر شد؟
کیوں دیر ہوئی ؟
1
کدام کتاب؟
کون سی کتاب ؟
8
حسن ساعت چند رفت؟
حسن کتنے بجے گیا ؟
2
چه کسی کتاب را آورده است؟
کون کتاب لایا ہے ؟
9
کدام
کون سی
3
این چیست؟
یہ کیا ہے ؟
10
چه
 کیا
4
آن کیست؟
وہ کون ہے ؟
11
چیست
کیا ہے
5
پروین کجاست؟
پروین کہاں ہے ؟
12
کجا
 کہاں
6
شما چطور هستید؟
آپ کیسے ہیں ؟



13
چرا
کیوں

No comments:

Post a Comment