Wednesday, 3 June 2015

عشق مهدی علیه السلام

☀✨ عاشقان مھدی کے نام✨☀
عشق کیا ھے ؟عاشق کون ؟ کیاواقعا عاشق بھی ھیں ؟
عشق شدت محبت کا نام ھے حقیقی عشق عبادت ھےعشق کے کچھہ مراتب بتائے گئے ھیں
پہلا مرتبہ عاشق سارا دن اپنے معشوق کی یاد میں گذارتا ھے معشوق کا گھر اسکی خاطر قبلہ گاہ ھے ھرروز معشوق کے گھر کے چکر لگا کر طواف کرتا رھتاھے اور اسکی نگاہ معشوق کے در ودیوار پرھوتی ھےکہ شاید کسی طرح معشوق کادیدار ھوجائے یہ جمال کانظارہ اسکے زخمی دل کے تسکین باعث بنے یہ مشاھدہ ان کے زخموں کا مرھم ھے
دوسرا مرتبہ عشق آگ ھے ایسی آگ جو عاشق کے دل میں شعلہ ور ھوکر اسکے جسم کے مرکزی حصہ قلب و دل سے سرایت کرکے بدن کے تمام اعضاء تک یہ شعلہ پہچتا ھےجس کی وجہ سے مجنونوں کی طرح ایسا دیوانہ ھوجاتا ھے کہ سب اسکو دیوانہ کہیں تو اسکو برا نہیں لگتا
تیسرا مرتبہ معشوق اس عشق کی وجہ سے اپنے دل کو معشوق کی خاطر خالی کر دیتا ھےیعنی اس سے غیر کے لئے راستہ مسدود کر لیتا ھے اب یہ قلب اور دل کی دھڑکن بھی معشوق کے لئے ھے اب ان مراتب کےبعد عاشق خود کو نہیں دیکھتا ھے بلکہ ھمہ تن معشوق کو دیکھتا ھےکھاتےپیتے اٹھتے جاگتے اسکی عشق میں غرق ھے اپنا ھم وغم بھولا کر معشوق کے ھم وغم کو اپنا غم سمجھتا ھے
اے عاشقان مھدی معشوق پردہ غیبت میں ھے پردہ یعنی جسمانی کثافتیں حیوانی نجاستیں اورنفسانی آلودگی نے معشوق کے جمال سے تجھے نابینا بنا دیاھے کیا عاشقان مھدی کہلاتے ھیں کبھی سوچا ھے معشوق کا گھر کہا ھے ھمارے دل میں وہ عشق کی آگ کے شعلے کیوں نہیں ھم اپنے دل کوکب غیروں کےلئے مسدود کرینگے جمال کا نظارہ کیسے ھوگا اے عاشقان مھدی قلبی طھارت بجالا ظلمانی حجابات کو اٹھاتاکہ معشوق کا مشاھدہ کر سکے نابینائی کو بینائی میں بدل سکے
🔵💥 راہ روشن 💥🔵

No comments:

Post a Comment